Advertisement
Advertisement
Advertisement

نادیہ خان کو شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق اُڑانا مہنگا پڑ گیا

Now Reading:

نادیہ خان کو شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق اُڑانا مہنگا پڑ گیا

اداکارہ و میزبان نادیہ خان کو پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کا مذاق اُڑانا مہنگا پڑ گیا۔

نادیہ خان کو پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کا مذاق اُڑانا مہنگا پڑگیا اور رکن سندھ اسمبلی نے ہرجانے نوٹس بھیج دیا۔

رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کو ہرجانے نوٹس بھیج دیا جس میں نادیہ خان کو معافی مانگنے اور 15 دن میں اپنے یوٹیوب چینل سے والدہ انیسہ فاروقی سے متعلق ویڈیو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو نہ ہٹانے اور معافی نہ مانگے پر 5 کروڑ روپے ہرجانے اور عدالتی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کے خلاف ایف آئی اے کو بھی کارروائی کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔

Advertisement

یاد رہے 19 جنوری کو نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ  سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی ہے۔

نادیہ خان نے انیسہ فاروقی کے میک اپ کے بارے میں پوچھا کہ اتنا حسین میک اپ کس نے کیا اور اس کے ساتھ ہی ان کے کپڑے اور جیولری کی بھی تعریف کی۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے نادیہ خان کو شدید تنقید کا سامنا نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب شرمیلا فاروقی کو نادیہ خان کی جانب سے ان کی والدہ کا مذاق اڑانا ناگوار گزرا انہوں نے نادیہ خان کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کرادی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر