
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ سجل علی نے بالی وڈ میں بھی کام کیا ہے جس کے بعد انہیں ہالی وڈ سے کام کی آفر ہوئی تھی جو کہ انہوں نے ٹھکرادی۔
حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ سجل علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ہالی وڈ سے ہونے والی آفر کو انہوں نے خود انکار کیا تھا۔
اداکارہ نے بتایا ہے کہ بالی وڈ میں میرے کام کو پسند کیا گیا تھا جس کے بعد مجھے ہالی وڈ سے بھی پراجیکٹ کی آفر کی گئی تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اس آفر کو رد کردیا تھا کیونکہ اس میں کچھ ایسے بولڈ سینز تھے اور جس معاشرے میں ہم رہتے ہیں وہاں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہالی وڈ کا وہ پراجیکٹ کافی دلچسپ تھا لیکن صرف ایک سین کی وجہ سے اسے انکار کردیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ چاہے میں اس سین کو خود نہیں بھی کرتی لیکن پھر بھی ہمارے لوگ اسے میری ہی شخصیت سے منسلک کرتے اور میں لوگوں کے دلوں میں اس طرح بدگمانی پیدا نہیں کرسکتی ہوں۔
خیال رہے کہ اداکارہ سجل علی کو ان کی قابلیت، صلاحیت اور بہترین اداکاری کی وجہ سے پوری انڈسٹری میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News