کپل شرما کامیڈی شو کی 1 قسط کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ جان کر آپ یقین نہیں کر پائیں گے
بھارت کے نامور کامیڈی فنکار کپل شرما نے نیشنل ٹی وی پر ایک خوبصورت اداکارہ سے اپنے دل کی بات کہتے ہوئے اپنی شادی کے متعلق انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں کپل شرما شو کی نئی قسط کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بالی وڈ اداکارہ سنی لیون سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
اس ویڈیو میں کپل شرما سنی لیون سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں کہ آپ سے بہت عرصے بعد ملاقات ہوئی ہے جس پر اداکارہ کہتی ہیں کہ کپل تم مجھے کال بھی نہیں کرتے اور نا میسج کرتے ہو۔
اداکارہ کی شکایت کے جواب میں کپل شرما کہتے ہیں کہ میں نے تمہارے نمبر کے انتظار میں شادی کرلی ہے ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کپل شرما اداکارہ سنی لیون سے متعدد بار آن اسکرین فلرٹ کرچکے ہیں جو کہ ایک مذاق کے طور پر سمجھا جاتا ہے لیکن حقیقت کیا ہے وہ صرف کپل ہی بتا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
