
تُرک سیریز ارطغرل غازی کے کردار ایبرک پیکن عرف آرتک بے آج انتقال کر گئے۔
آرتک بے کے اہل خانہ نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اداکار طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے کینسر سے لڑ رہے تھے۔
گزشتہ دنوں پیکن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پیارے دوستو، کمر میں درد کی شکایت کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس گیا مگر مجھے پھیپھڑوں کا کینسر ہے ٹیومر بھی پھیل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بیماری نے اپنے ابتدائی مراحل میں کوئی علامات ظاہر نہیں کی، کیموتھراپی کے پہلے دن میرا سب سے بڑا تعاون میرے خاندان کے ساتھ ہے، تو کیا میرے دوست بھی ہیں؟
اس خبر سے پورے ترکی میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ایبرک پیکن کو کل ان کے آبائی شہر مرسی میں آخری سفر پر روانہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News