اوڈیا فلم کے تجربے کار اداکار مہر داس 63 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
مہر داس کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں نجی اسپتال میں داخل کروایا تھا جس کے بعد انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا، ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کر رہی تھی۔
مہر داس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے اوڈیا سنے آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری سریتم داس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک نجی اسپتال میں علاج کے دوران آخری سانسیں لی۔
واضح رہے کہ مہر داس نے اوڈیا فلم انڈسٹری میں ایک آرٹ فلم اسکول ماسٹر کے طور پر کام کیا اور پھر 1979 میں کمرشل (نان آرٹ) فلم متھرا بیجے سے ڈیبیو کیا۔
ان کی شادی گلوکارہ اور فلم آرٹسٹ سنگیتا داس سے ہوئی تھی اس جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے۔
مہر داس کو پوا مورا بھولاشنکر میں اداکاری کے لئے وسیع پیمانے پر پذیرائی ملی جبکہ 1998 میں فلم لکشمی پروتیما اور 2005 میں پھیریا مو سنا بھونی میں اداکاری کے لئے ریاستی حکومت سے بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
