 
                                                                              بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے گزشتہ سال اداکار وکی کوشل کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کیا تھا۔
اداکارہ کی شادی بہت عالیشان انداز میں منعقد کی گئی تھی جس میں صرف قریبی دوستوں اور خاندازن کے افراد شامل تھے۔
اس شادی کے متعلق خیال کیا جارہا تھا کہ چونکہ سلمان اور کترینہ کی دوستی بہت پرانی اور گہری ہے تو اداکارہ انہیں اپنی شاد پر بھی مدعو کریں گی لیکن ایسا نہیں ہوا ۔
اس حوالے سے بہت سے سوال کیے گئے اور بہت سے اندازے بھی لگائے گئے لیکن اس معاملے سے متعلق سلمان خان کے بہنوئی نے بہت اچھا جواب پیش کیا ہے۔
اداکار آیوش شرما نے کہا ہے کہ کترینہ کیف کا ہماری فیملی کے ساتھ رشتہ بہت گہرا اور پرانہ ہے لیکن اپنی شادی میں ہمیں نا بلانا وہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے کیونکہ یہ ان کی زندگی کا اور ان کی فیملی کا خاص موقع تھا اور ہر کسی کو یہ دن اپنی مرضی سے گزارنے کا حق ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اور میری پوری فیملی کترینہ کیف کے لئے دعا گو ہیں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 