
پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے سانحہ مری پر اظہار افسوس کیا ہے۔
علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مری سے نہایت ہی افسوس ناک خبریں موصول ہورہی ہیں۔
Extremely tragic news coming in from #Murree. Prayers for the families who have faced this tragedy and all those still trying to get to safety.
— Ali Zafar (@AliZafarsays) January 8, 2022
انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایسے خوفناک صورت حال کا سامنا کررہے ہیں ان کے لئے دعا گوہوں۔
دوسری جانب اداکارہ صبا قمر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مری کی موجودہ صورتحال دیکھ کر اور اموات کے متعلق جان کر میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔
I am heartbroken to see images from Murree. My thoughts and prayers go out to the families who lost their loved ones. Please check travel advisory before traveling in extreme weather conditions 💔
— Saba Qamar (@s_qamarzaman) January 8, 2022
انہوں نے کہا کہ میری تمام دعائیں برف میں پھنسنے والوں اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے ہیں۔
اپنے پیغام میں اداکارہ نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ اس خراب موسم کے دوران اپنے گھروں سے نکلنے سے پہلے موسم کی شدت کو ایک بار ضرور دیکھیں تاکہ کسی قسم کے حادثے کا شکار نہ ہوں۔
خیال رہے کہ مری میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ روز آنے والے طوفان میں کئی گاڑیاں پھنس گئی جن کے ریسکیو کے لئے کام کیا جارہا ہے۔
مری میں اس وقت ایمرجنسی رضاکاروں اور امدادی کارکنوں کے علاوہ کسی کے بھی داخلے پر پابندی ہے ،پاک فوج کے دستے انتظامیہ کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News