Advertisement
Advertisement
Advertisement

گووندا نے ایک سال تک اپنی شادی خفیہ کیوں رکھی؟

Now Reading:

گووندا نے ایک سال تک اپنی شادی خفیہ کیوں رکھی؟

بولی وڈ کے لیجنڈری اداکاروں میں سے ایک گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا کی شادی کو 36 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں اور ہندی فلم انڈسٹری میں ان کی شادی سب سے زیادہ مستحکم رہی ہے۔

گووندا نے ایک اداکار کے طور پر ابھی اپنے کریئر کی شروعات ہی کی تھی کہ وہ سنیتا کو اپنا دل دے بیٹھے، بعد میں انہیں شریک حیات بنانے کے لیے ماں کی منظوری بھی مل گئی۔

تاہم، گووندا نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے پرستاروں کو کھونے کے خوف سے تقریباً ایک سال تک اپنی ازدواجی حیثیت کو چھپائے رکھا۔

ایک چیٹ شو میں شرکت کے دوران گووندا اور سنیتا نے اپنی محبت کی کہانی بتائی کہ وہ کس طرح شادی کے بندھن میں بندھے۔

گووندا نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی ٹینا کی پیدائش تک اپنی شادی کو خفیہ رکھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ “لوگوں نے مجھے ڈرا دیا تھا کہ میری فین لڑکیاں مجھے محبت کے خطوط لکھتی ہیں اور مجھ سے بہت پیار کرتی ہیں، میں اپنی امیج اور اپنی فین فالونگ کھو دوں گا۔”

جب میزبان سمی گریوال نے ان سے پوچھا کہ کیا یہ واقعی ان کے لیے اہمیت رکھتا ہے، تو گووندا نے اس کی تردید کی اور کہا، “مجھے ایسا نہیں لگتا، یہ میری غلطی تھی۔”

گووندا نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ شادی کے اس ایک سال میں شاید ہی کبھی باہر گئے ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر کبھی ان کی ازدواجی حیثیت کے بارے میں پوچھا جاتا تو میں بھاگ جاتا تھا، میں باہر نکل جاتا تھا، میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ اس شخص کو کسی نے بھیجا ہے (انکوائری کے لیے) جو میرے کیریئر کو سبوتاژ کرے گا۔ “

“اس وقت میرا کیریئر میری گڑیا جیسا ہو گیا تھا۔ مجھے ڈر تھا کہ کوئی میری گڑیا چھین لے گا۔”

Advertisement

اگرچہ سنیتا نے اس بات سے انکار کیا تھا کہ اس بارے میں انہیں کبھی برا محسوس نہیں ہوا، تاہم گووندا نے قبول کیا کہ وہ کبھی کبھی برا محسوس کرتی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر