
بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔
شئیر کی گئی اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ 40 سال کی عُمر میں محبت پانا اور 30 سال کی عُمر میں اپنے خوابوں کو پورا کرنا نارمل ہے لہٰذا یہ سوچنا بند کریں کہ 25 سال کی عُمر کے بعد زندگی ختم ہوجاتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ خوشگوار زندگی کے لئے عُمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے یہ ہمارے اوپر ہے کہ ہمیں اپنی زندگی کیسے گُزارنی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کے بریک اپ کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے بعد ارجن کپور نے ملائکہ کے ساتھ لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بریک اپ کی خبروں کو مسترد کردیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ جھوٹی افواہوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، محفوظ رہیں ، آباد رہیں اور لوگوں کے لئے اچھا سوچیں، ہم آپ سب سے پیار کرتے ہیں۔
ارجن کپور نے اپنی پوسٹ میں ملائکہ اروڑا کو بھی ٹیگ کیا تھا جس پر اداکارہ نے کمنٹس سیکشن میں دل والا ایموجی بھیجا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News