Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف بھارتی کامیڈین نے زہر کھالیا

Now Reading:

معروف بھارتی کامیڈین نے زہر کھالیا

بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے ساتھی اداکار تیرتھ آنند راؤ نے زہر کھالیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیرتھ آنند راؤ نے کورونا وائرس کے باعث ہونے والی مالی پریشانیوں کے سبب زہر کھایا ہے۔

 تیرتھ آنند نے 27 دسمبر کو زہر کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم خوش قسمتی سے ان کے پڑوسیوں نے انہیں صحیح وقت پر اسپتال پہنچا دیا تھا جس کی وجہ سے ان کی زندگی بچ گئی۔

بھارتی کامیڈین کا کہنا تھا کہ یہ قدم اٹھانے کی وجہ مالی مشکلات ہیں جن کے سبب گھر والوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا ہے یہاں تک کہ اسپتال میں بھی ان کی ماں اور بھائی ملنے نہیں آئے۔

Advertisement

واضح رہے کہ تیرتھ آنند راؤ گزشتہ 15 برس سے شوبز کی دنیا سے وابستہ ہیں وہ کامیڈین ہونے کے علاوہ معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کے ہمشکل کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔

تیرتھ آنند راؤ نے کپل شرما اور بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ شوئیتا تیواری کے ساتھ  کامیڈی سرکس کے عجوبے میں بھی کام کیا تھا۔

گزشتہ دو برسوں سے بھارت میں کورونا کے باعث کئی چھوٹے فنکار شدید پریشان ہیں اور مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، کچھ فنکاروں نے تو اس مشکل صورتحال میں سوشل میڈیا پر دیگر فنکاروں سے مالی امداد کی درخواست بھی کی تاہم کچھ لوگوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش بھی کی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر