Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ حنا الطاف کے والد انتقال کرگئے

Now Reading:

اداکارہ حنا الطاف کے والد انتقال کرگئے

پاکستان کی معروف اداکارہ حنا الطاف کے والد انتقال کر گئے ہیں۔

حنا الطاف نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شئیر کرکے اپنے والد کے انتقال کی خبر شئیر کی ہے۔

اداکارہ نے اس پوسٹ میں لکھا کہ زندگی میں سب سے مضبوط شخص جسے میں جانتی ہوں، میرے والد انتقال کر گئے ہیں۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ  برائے مہربانی ان کے لئے دعا کریں۔

Advertisement

اداکارہ نے کبھی بھی اپنے والد کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر نہیں کیں لیکن مداحوں نے اداکارہ کے نکاح کے دن ان کے والد کی تصویر دیکھی ہے۔

گزشتہ دنوں حنا الطاف نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ایک بار ان کے والد نے ان سے محبت میں کہا تھا کہ حنا میرے بیٹے کی طرح ہے، یہ بات کرتے ہوئے اداکارہ رو پڑی تھیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ حنا الطاف کا شمار پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

اداکارہ حنا الطاف گزشتہ سال عالمی وباء کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران اداکار و گلوکار آغا علی سے نکاح کے بندھن میں بندھ گئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر