
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور اداکارہ و ماڈل حاجرہ یامین کے والد انتقال کر گئے ہیں۔
اداکارہ حاجرہ یامین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کو اپنے والد صاحب کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔
اپنے پوسٹ میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ بہت بھاری دل کے ساتھ آپ سب کو اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دے رہی ہوں ۔
اداکارہ نے سب سے اپنے والد کی مغفرت کے لئے دعا کی درخواست کی ہے اور ساتھ ہی سب گھروالوں کے لئے صبر کی دعا کرنے کا بھی کہا ہے۔
اداکارہ حاجرہ یامین پاکستان کی ابھرتی ہوئی ماڈل، ٹی وی اور فلمی اداکارہ ہیں جنہوں نے حال ہی میں آئی ایس پی آر کی جانب سے بنائی گئے ڈرامے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News