
سال 2019 میں مس یو ایس اے کا خطاب حاصل کرنے والی چیزلی کرسٹ کی خودکشی پر موجودہ مس یونیورس ہرناز سندھو نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔
ہرناز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر چیسلی کے ساتھ تصویر شئیر کی اور لکھا کہ یہ ایک ناقابلِ یقین واقعہ ہے جسے جان کر ان کا دل دہل گیا۔
انہوں نے ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ آپ ہمیشہ یاد رہیں گیں، آپ کئی لوگوں کے لئے انسپریشن ہیں۔
واضح رہے کہ چیزلی کرسٹ نے 29ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے۔
رپورٹس کے مطابق 30 سال چیزلی کرسٹ نے 60 منزلہ عمارت کی 29ویں منزل سے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خود کو موت کے منہ میں دھکیل دیا۔
اس حوالے سے نیویارک سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ صبح ایک خاتون کے بلند و بالا عمارت سے گرنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی لیکن جب تحقیقات کی گئی تو خاتون کی شناحت چیزلی کرسٹ کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی حادثے کی نوعیت کا علم ہوسکتا ہے لیکن ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ بظاہر ایک خودکشی کا عمل ہے۔
خیال رہے کہ چیزلی کرسٹ سال 2019 میں مس یو ایس اے کا خطاب حاصل کرچکی ہے اور وہ ان دنوں ایک شو کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہیں تھیں۔
اسکے علاوہ چیزلی کرسٹ ایک بیوٹی کوئین، وکیل، فیشن بلاگر کی وجہ سے بھی جانی جاتی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News