
بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے لباس کی قیمت آپ کو حیران کر دے گی۔
حال ہی میں، دیپیکا نے اپنے وضع دار مونوکروم جوڑے سے سب کے دل جیت لیے، ڈیزائنر کی ویب سائٹ پر اس لباس کی قیمت880 پاؤنڈز یعنی 2 لاکھ 9 ہزار 718 روپے ہے تاہم یہ فی الحال فروخت کے لئے دستیاب نہیں ہے۔
25 جنوری 2022 کو دیپیکا نے اپنی فلم گہرائیاں کی تشہیر کے لئے لندن میں مقیم ڈیزائنر ڈیوڈ کوما کے شیلف سے ایک مونوکروم کے جوڑے کا انتخاب کیا جس میں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں۔
اداکارہ نے جیومیٹرک پرنٹ شدہ جیکورڈ جیکٹ اور ساتھ میں اونچے جوتوں کا انتخاب کیا۔
واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اگلی ایکشن تھرلر فلم پٹھان میں جلد نظر آئیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News