Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلوکارہ مومنہ کا نور مقدم کیس کی تفتیش پر اظہار برہمی

Now Reading:

گلوکارہ مومنہ کا نور مقدم کیس کی تفتیش پر اظہار برہمی

پاکستان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے نور مقدم کیس کی تفتیش پر اظہار برہمی کیا ہے۔

گلوکارہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نور مقدم کیس میں ہونے والی تحقیقات پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے لکھا کہ ظاہر جعفر کے وکیل نے نور کے والد سے دورانِ سماعت پوچھا آپ نے بطور سفیر اس ملک کے لئے خدمات انجام دیں اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے بتائیں کہ کیا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مرد اور عورت کا بغیر رسمی تعلق کے تعلق رکھنا جائز ہے؟

Advertisement

مومنہ مستحسن نے لکھا کہ اس سے زیادہ متعلقہ سوال وہ اپنے کلائنٹ کے والد سے پوچھ سکتے تھے کہ آپ تھراپی کا کاروبار چلاتے ہیں اور اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں جبکہ  آپ نے اپنے بیٹے کی ذہنی بیماری کو بہانہ بناتے ہوئے عدالت سے اس کی رہائی کی درخواست کی تو کیا آپ کو لگتا ہے کہ اپنے آس پاس کسی ایسے مریض کو چھوڑ دینا محفوظ ہے؟

Advertisement

اُنہوں نے لکھا کہ ایسے لوگوں کے بیٹے کتنی خواتین کو ہراساں کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ذہنی یا جسمانی طور پر بدسلوکی کرتے ہیں اور پھر بھی اُن کا کبھی کوئی حساب کتاب نہیں کرتا۔

گلوکارہ نے لکھا کہ یہ 21 ویں صدی ہے اور ابھی تک بہت سارے  تعلیم یافتہ لوگ اپنے بیٹوں کی وحشیانہ حرکتوں کو درست ثابت کرنے اور خواتین کو بدنام کرنے میں لگے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر