Advertisement
Advertisement
Advertisement

رنویر سنگھ بھی امریکی گلوکار کے مداح نکلے

Now Reading:

رنویر سنگھ بھی امریکی گلوکار کے مداح نکلے

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ بھی امریکی گلوکار ایمینم کے مداح نکلے۔

اداکار رنویر سنگھ نے ایمینم کی انسٹا گرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ہر دور میں ہی عظیم رہے ہیں۔

رنویر سنگھ نے اپنی سپر ہٹ فلم گلی بوائے میں ایک ریپر کا کردار ادا کیا تھا جس پر لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے مارشل میتھرس عرف ایمینم کی نقل کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی گلوکار ایمینم نے ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر 50 ملین سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کرلیا۔

ایمینم نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Marshall Mathers (@eminem)

ویڈیو میں ایمینم کے اب تک کے موسیقی کیریئر کے یادگار لمحات کی کچھ جھلکیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔

Advertisement

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے امریکی گلوکار نے لکھا کہ اسٹوڈیو میں کہیں کونے میں کھڑے ہوکر ریپ سانگز گانے سے لے کر یوٹیوب پر 50 ملین اور اس سے زائد  سبسکرائبرز حاصل کرنے تک کا سفر۔

انہوں نے 50 ملین سبسکرائبرز ہونے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ ایمینم کو انسٹاگرام پر 33 ملین سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں اور ان کی اس بڑی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔

ایمینم نے 1988 سے باقاعدہ موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور ان کاشمار اب تک کے ایسے گلوکاروں میں ہوتا ہے جن کی موسیقی سب سے زیادہ فروخت ہوئی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایمینم کے دنیا بھر میں اب تک  220 ملین سے زیادہ ریکارڈز فروخت ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ میں ہپ ہاپ میوزک کی مقبولیت کا کریڈیٹ بھی گلوکار کے پاس ہے۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر