Advertisement
Advertisement
Advertisement

200 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کیس کا ملزم جیکلین کا عاشق نکلا

Now Reading:

200 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کیس کا ملزم جیکلین کا عاشق نکلا

کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور فراڈ کیس کے ملزم سکیش چندرا شیکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا اداکارہ جیکلین فرنانڈز سے معاشقہ تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈز پچھلے کئی مہینوں سے سکیش چندرا شیکھر کے خلاف 200 کروڑ ورپے منی لانڈرنگ اور فراڈ کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ریڈار پر ہیں۔

اداکارہ جیکلین کو کیس میں تفتیش کے لئے متعدد مرتبہ طلب کیا جا چکا ہے۔

تحقیقاتی ایجنسی کی تیار کردہ چارج شیٹ کے مطابق اداکارہ نے ملزم سکیش چندرا شیکھر سے مہنگے ترین تحائف وصول کیے ہیں جنہیں اب ایجنسی نے ضبط کرلیا ہے۔

شیکش چندرا شیکھر کے وکیل ایڈوکیٹ اننت ملک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یہ بالکل غلط ہے میرے موکل کو الزام ثابت ہونے سے قبل ہی مجرم یا دغاباز قرار دیا جائے۔

Advertisement

ایڈوکیٹ اننت ملک نے کہا کہ سکیش چندرا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا جیکلین فرنانڈز سے معاشقہ تھا اور یہ اس کا ذاتی معاملہ ہے جسے اس کیس میں ہرگز نہیں کھینچنا چاہئیے۔

وکیل کا بیان جیکلین فرنانڈز کی جانب سے ای ڈی میں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

تحقیقاتی ایجنسی نے جیکلین کے خلاف 5 دسمبر کو لک آؤٹ سرکولر (ایل ای سی) جاری کیا تھا، اب اداکارہ کسی بھی حوالے سے بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر