Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی فنکاروں کیلیے ہالی ووڈ میں کام کرنے کا بہترین موقع ہے، ہالی ووڈ پروڈیوسر

Now Reading:

پاکستانی فنکاروں کیلیے ہالی ووڈ میں کام کرنے کا بہترین موقع ہے، ہالی ووڈ پروڈیوسر
پاکستانی فنکاروں

پاکستانی فنکاروں

 پاکستانی نژاد ہالی ووڈ اداکار زہیر خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری غیرمعمولی ٹیلنٹ سے بھری ہوئی ہے۔

ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر اور اداکار زہیر خان  نے کراچی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں اپنی دستاویزی فلم کی میڈیا اسکریننگ کی۔  تقریب میں میڈیا شخصیات، فلمی نقاد، فنکاروں، گلوکاروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاکستانی نژاد ہالی ووڈ اداکار زہیر خان رواں سال اپنی دستاویزی فلم ’دی ہالی ووڈ ایکسپریئنس‘ ریلیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی اور اسے دنیا بھر کے تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دستاویزی فلم کا بنیادی تصور موشن پکچر انڈسٹری کے جوہر اور ہنر کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ کسی کو بھی ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کا حصہ بننے کی ترغیب دینا ہے اور اس فلم کو امریکہ کی 6 ریاستوں نیویارک، اٹلانٹا، ٹیکساس، لاس اینجلس، نیو جرسی اور لوزیانا میں فلمایا گیا تھا۔

اداکار زوہیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری غیرمعمولی ٹیلنٹ سے بھری ہوئی ہے جو دنیا بھر کی مختلف فلموں کی مارکیٹوں میں بلند سطح پر لانے کے لیے زبردست صلاحیت رکھتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیلنٹ کو ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کو آزماتے دیکھنا بہترین تجربہ ہوگا ، ہالی ووڈ میں بہت متنوع ٹیلنٹ ہے اور دیگر غیر ملکی ٹیلنٹ کی وجہ سے جو ہم نے اتنا اچھا کام کیا ہے، آج پاکستانی فنکاروں کے پاس اپنی موجودگی کا احساس پیدا کرنے کا بہترین موقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر