
پاکستان کے نامور اداکار اسد صدیقی نے عورتوں کے حقوق اور ان کے تحفظ سے متعلق ایک واضح پیغام جاری کیا ہے۔
اداکار نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے عوام تک اپنی بات کو پہنچایا ہے۔
اداکار نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ ہمارے معاشرے میں عورت کو ہر جگہ ہراساں کیا جاتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کہیں بھی مخفوظ نہیں ہے۔
اسد صدیقی کا کہنا تھا کہ ایک عورت صرف دفتر میں نہیں بلکہ عام جگہوں پر بھی ہراسگی کاشکار ہوتی ہیں۔
اسد صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں ایک عورت کو ہی اس کی ہراسگی کا سبب مانا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ ذہنی اذیت اور پریشانی میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔
اسد صدیقی نے اپنے پیغام میں گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں خود کو صحیح اور بہتر انسان بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی عورتوں کو ایک بہتر معاشرہ فراہم کرسکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News