Advertisement
Advertisement
Advertisement

منال خان اور احسن محسن ایک بار پھر تنقید کا شکار

Now Reading:

منال خان اور احسن محسن ایک بار پھر تنقید کا شکار

پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام ایک بار پھر تنقید کا شکار ہو گئے۔

حال ہی میں منال خان نے اپنے شوہر احسن محسن کے ساتھ سکھوں کے مقدس مقام گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور کا دورہ کیا۔

کرتارپور میں لی گئی اس جوڑے کی رومانوی تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہو گئی ہے جس پر انہیں شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے۔

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان گوردوارہ صاحب کے سامنے احسن محسن کے ساتھ کافی قریب کھڑی ہوئی ہیں۔

Advertisement

وائرل تصویر پر سکھ برادری اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہمیں مقدس مقامات کا احترام کرنا چاہئیے، چاہے آپ شادی شدہ ہیں یانہیں ،کیا وہ کسی مقدس مقام پر بھی ایسی حرکت سے گریزنہیں کرسکتے؟

ایک اورصارف نے لکھا کہ بیشک آپ میاں بیوی ہیں لیکن آپ کو سکھوں کے اس مقدس مذہبی مقام کا احترام کرنا چاہئیے، اگرکوئی ایسی حرکت مسجد کے اندرکرتا تو پھراس پر توہین کا فتوی لگ جانا تھا ،کیا یہ توہین نہیں ہے؟

پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی نے بھی اس شوبز جوڑے کی حرکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی حرکات سے مذہبی مقدس مقامات کا احترام مجروح ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں آنے والے کو خیال رکھنا چاہئیے کہ گوردوارہ صاحب کوئی سیاحتی اور تفریحی مقام نہیں ہے بلکہ سکھوں کا ایک مقدس مذہبی مقام ہے، یہاں آنے والوں کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو انہیں گوردوارہ صاحب کا احترام کرنا چاہئیے۔

ایس اوپیز کے مطابق کوئی بھی فرد مرد یا عورت ننگے سر گوردوارہ صاحب میں داخل نہیں ہونگیں، کسی فرد کو پان، سگریٹ، تمباکو، ماچس اور نسوار کے ساتھ گوردوارہ صاحب میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Advertisement

 گوردوارہ صاحب میں ٹک ٹاکرز کو انتطامیہ کی اجازت کے بغیر ویڈیو یا فوٹوشوٹ کی اجازت نہیں ہوگی اوراس مقدس جگہ کے احترام کا خیال رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ اداکارہ منال خان اوراحسن محسن گزشتہ برس ستمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر