
پاکستان کی معروف جوڑی ریمبو اور صاحبہ کے بیٹوں احسن خان اور زین خان کو ہالی ووڈ اداکاروں سے مشابہہ قرار دیا جانے لگا۔
ریمبو نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس تصویر میں اداکارہ صاحبہ کے ساتھ ان کے دونوں بیٹوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ اس تصویر کو دیکھ کر لگا کہ وہ کسی ہالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے جارہی ہیں۔
صارف نے لکھا کہ ماشاءاللہ، لگتا ہی نہیں ہے یہ ان کے بچے ہیں ،کیپشن پڑھے بغیر سمجھا کہ صاحبہ کسی ہالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے جارہی ہیں۔
اداکارہ صاحبہ کو صارف کا یہ کمنٹ بہت پسند آیا اور انہوں نے اس کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور بیٹوں کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اس کمنٹ نے تو مجھے اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News