
پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل مہوش حیات کا نام دنیا کی 50 خوبصورت ترین خواتین میں شامل کرلیا گیا ہے۔
اداکارہ مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے لکھا ہے کہ میں ایشیا کی خوبصورت خواتین میں شامل کیے جانے پر انٹرنیشنل پلیٹ فارم کی شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ پاکستانی خواتین کو ان کے کام اور خوبصورتی کی وجہ سے دیکھا اور پسند کیا جانے لگا ہے۔
اداکارہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نام ان باعزت خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن کو مین خود بھی بہت پسند کرتی ہوںَ
خیال رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کو پاکستان بھر میں بھی ان کے کام اور خوبصورتی کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔
انہیں اپنے کام کی وجہ سے حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ہے ۔
ان دنوں اداکارہ کسی ڈرامے میں نظر نہیں آرہی ہیں جس کی وجہ اداکارہ نے اچھی اور بہتر اسکرپٹس کی کمی بتائی ہے ۔
علاوہ ازیں اداکارہ اپنے سوشل اکاؤنٹس کی مدد سے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور وقتاً فوقتاً اپن تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News