Advertisement
Advertisement
Advertisement

امیتابھ بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے؟ مداح پریشان

Now Reading:

امیتابھ بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے؟ مداح پریشان

بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بلاگ سے اُن کے مداح تشویش میں مبتلا ہو گئے۔

اداکار نے اپنے حالیہ بلاگ میں لکھا کہ وہ کچھ گھریلو کورونا وائرس کے حالات سے نمٹ رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک اور بلاگ میں لکھا کہ لڑنا، لڑنا اور سب کی دعائیں، مزید نہیں، مزید تفصیلات نہیں، بس اتنی ہی کافی ہے، اداکار نے کہا کہ اپنے مداحوں سے بعد میں رابطہ کروں گے۔

امیتابھ بچن کے بلاگس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے کہ اداکار کی طبیعت ٹھیک ہے یا نہیں جبکہ مداح یہ بھی سوچ رہے ہیں کہ امیتابھ بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کے گھر کے عملے کی ایک فرد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ سال امیتابھ بچن اور اُن کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے اور پوتی آرادھیا بچن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد اُنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر