
بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے مداح کو دلچسپ جواب دے دیا۔
سونا کشی نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا ایک سیشن رکھا۔
اس سیشن کے دوران اداکارہ سے مداحوں نے بہت سے سوالات کیے جن کے انہوں نے بہت ہی دلچسپ جوابات دیے۔
ایک مداح نے سوناکشی سے سوال پوچھا کہ وہ اس وقت کیا کر رہی ہیں تو انہوں نے اپنے ٹی وی کی اسکرین اس کے سامنے کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم دیکھ رہی ہیں۔
ایک اور مداح نے سوال کیا کہ میڈم سب کی شادی ہو رہی ہے، آپ کی شادی کب ہوگی؟
اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو تو کورونا بھی ہو رہا ہے؟ کیا مجھے بھی یہ ہونا چاہئیے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News