
پاکستان کی نامور اداکارہ عائزہ خان کی مقبولیت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اداکارہ عائزہ خان پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اب تک کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئیں ہیں۔
اس ساتھ ہی ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے جو کہ 10 ملین سے زیادہ ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اتنی جلدی اتنے زیادہ فالوورز حاصل کرنا آسان بات نہیں ہوتی ہے لیکن اداکارہ عائزہ خان نے اس بات کا ثبوت ایک بار پھر دیا ہے کہ لوگ ان کے کام کو پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے اپنے قابل ذکر پروجیکٹس اور وقت کے ساتھ ساتھ ایک بہت بڑی کامیابی حاصل کی اور عوام کا دل جیتنا جاری رکھا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی اداکارہ سب سے زیادہ فین فالوئنگ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں تھیں جبکہ اداکارہ ایمن خان دوسرے نمبر پر موجود تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News