
بالی ووڈ کی مقبول ترین گلوکارہ نیہا ککڑ نے کنسرٹ کے دوران رونے کی وجہ بتا دی۔
نیہا ککڑ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
تصاویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں نئے سال کے موقع پر کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر رونے کی وجہ بتادی۔
گلوکارہ نے اپنے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی یاد آتی ہے، یہ تصاویر پچھلے سال کلک کی گئی تھیں اور سالِ نو کے موقع پر ہم ساتھ نہیں تھے کیونکہ ہم دونوں الگ الگ شہروں میں پرفارم کررہے تھے۔
نیہا ککڑ نے کہا کہ میں سالِ نو پر 12 بجے اپنے شوہر سے بات کرنے کے لئے مر رہی تھی لیکن میری پرفارمنس کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا، اس لئے میں اسٹیج پر جذباتی ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ میرے شوہر میرے ساتھ نہیں تھے اور میں اُنہیں گلے لگا کر نئے سال کی مبارکباد دینا چاہتی تھی لیکن میں خوش ہوں کہ ہم نے اپنی پرفارمنس سے مداحوں کو تفریحی فراہم کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نیہا ککڑ اپنے قریبی دوست گلوکار روہن پریت سنگھ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News