Advertisement
Advertisement
Advertisement

اب نور کو انصاف مل جانا چاہئیے ، حدیقہ کیانی

Now Reading:

اب نور کو انصاف مل جانا چاہئیے ، حدیقہ کیانی

گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے نور مقدم کیس کے انصاف کا مطالبہ کردیا۔

حدیقہ کیانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے حالیہ پیغام میں کہا کہ اب تاخیر، بہانے اور پاگل پن بہت ہوگیا ، اب نور کو انصاف مل جانا چاہئیے۔

گلوکارہ نے لکھا کہ ایک اور دن ،ایک اور مرتبہ طاقت کا غلط استعمال کیا جارہا ہے ،ثبوت اور مقتولہ پر الزام لگایا جارہا ہے۔

انہوں نے ہیش ٹیگ نور مقدم کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نور مقدم کی کہانی نہیں بھولیں گے، ہم انصاف مانگتے ہیں اور مانگتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں کی گئی۔

 پراسیکیوٹر رانا حسن عباس اور مرکزی ملزم ظاہر ذاکر جعفر کے وکیل سکندر ذوالقرنین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

Advertisement

تفتیشی افسر نے جرح کے دوران بتایا کہ گرفتاری کے وقت مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی پینٹ کو نہ خون لگا ہوا تھا اور نہ ہی چاقو پر ظاہر جعفر کے فنگر پرنٹس تھے، تفتیش میں ہمسائیوں اور کسی چوکیدار کا بیان نہیں لیا اور نہ ہی گھر کے اردگرد کیمروں کی ریکارڈنگ لی گئی۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران مرکزی ملزم ظاہر جعفر کمرہ عدالت میں غنودگی کی حالت میں زمین پر بیٹھا رہا۔

عدالت نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت 26 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر