پاکستانی اسٹیج ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار امتیاز مغل انتقال کر گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اداکار امتیاز مغل کئی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ 2 سالوں کے دوران ان کی طعبیت بہت نازک تھی۔
اداکار امتیاز مغل کی نماز جنازہ ان کی آج ادا کی جائیگی جبکہ ان کا جنازہ انکی رہائش گاہ سے ہی اٹھایا جائیگا۔
خیال رہے کہ اداکار امتیاز مغل نے اپنی زندگی کے 30 سال ٹھیٹر کو دیئے ہیں جن دوران انہوں نے پی ٹی وی لاہور کے مرکزی ڈراموں میں بھی کردار ادا کئے ہیں ۔
اسکے علاوہ دیگر پروگراموں میں مختلف انداز کے ساتھ اپنی قابلیت کا پرچار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
