Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار زاویار کا اپنے والد نعمان اعجاز سے متعلق اہم انکشاف

Now Reading:

اداکار زاویار کا اپنے والد نعمان اعجاز سے متعلق اہم انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار زاویار اعجاز نے اپنے والد نعمان اعجاز سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں زاویار نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اس پراجیکٹ کے دوران اپنے والد کے ساتھ وقت گزارنا اور ان سے بہت کچھ سیکھنا اچھا لگا لیکن وہ بہت زیادہ گھبرائے ہوئے تھے۔

میزبان نے سوال کیا کہ پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوارن بطور والد نعمان اعجاز کی جانب سے کوئی خاص روّیہ اپنایا گیا جس کے جواب میں زاویار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اوہ، نہیں جب اُن کے والد سیٹ پر ہوتے ہیں تو وہ اداکار ہیں اور وہ والد کے ساتھی اداکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس لئے والد کا روّیہ اُن کے ساتھ بالکل ویسا ہی ہوتا ہے جیسا کہ باقی ساتھی اداکاروں کے ساتھ ہوتا ہے۔

میزبان نے پوچھا کہ کیا نعمان اعجاز کی دہائیوں کی محنت کی وجہ سے زاویار کو کیریئر کے آغاز پر ہی بڑے بجٹ کے پراجیکٹس مل گئے؟

Advertisement

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے زاویار نے کہا کہ یہ بات مضحکہ خیز  ہے، اُنہیں بالکل ایسا نہیں لگتا ہے وہ خود بھی ایک شخصیت ہیں، اُن کی ذمہ داری ہے کہ وہ والد کے نقشِ قدم پر چلیں لیکن وہ اس حوالے سے جھوٹ نہیں بولیں گے۔

زاویار نے کہا کہ اُن کے لئے والد کے نقشِ قدم پر چلنا اتنا آسان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ زاویار اعجاز نے حال ہی میں شوبز انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا ہے اور ابتداء میں ہی اُنہیں اپنے والد اور نامور اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ ایک پراجیکٹ میں کام کرنے کا موقع مل گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکار اعجاز اسلم کی والدہ چل بسیں
سینئر اداکار عابد کشمیری انتقال کرگئے
شادی کے بعد شوہر نے شوبز میں کام کرنے سے روک دیا تھا، سعدیہ امام
فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے، کرینہ کپور
معروف میزبان و اداکار ایاز سمو بیٹی کے باپ بن گئے
جیا بچن کی دھمکی کے بعد میں نے امیتابھ سے دوستی اور رابطہ ختم کردیا تھا، ریکھا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر