Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بتایا جائے خان نہیں تو پاکستان نہیں کا کیا مطلب ہے، خالد مقبول

Now Reading:

بتایا جائے خان نہیں تو پاکستان نہیں کا کیا مطلب ہے، خالد مقبول
بتایا جائے خان نہیں تو پاکستان نہیں کا کیا مطلب ہے، خالد مقبول

بتایا جائے خان نہیں تو پاکستان نہیں کا کیا مطلب ہے، خالد مقبول

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ سانحہ نو مئی کو وہ کچھ کیا گیا جو پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے مصطفی کمال کے ہمراہ پاکستان ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج سانحہ نو مئی کو ایک سال بیت گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دن وہ کچھ کیا گیا جو پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ نو مئی کو جو کچھ ہوا اس کی تحقیقات کہاں تک پہنچی؟

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ تو اس کا بدلہ بھی لیا گیا جو ہم نے نہیں کیا۔ بتایا جائے خان نہیں تو پاکستان نہیں کا مطلب کیا ہے اور اس کی تفصیل کیا ہے اور اداروں کی تحقیقات کہاں تک پہنچیں؟

خالد مقبول صدیقی نے مزید سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اب تک قصورواروں کو کیفر کردار تک کیوں نہیں پہنچایا گیا؟ سانحہ نو مئی کو پاکستان پر حملہ کہا جائے یا نہیں ، اس کا جواب دیا جائے۔

Advertisement

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر کنوینئر کہتے ہیں کہ سیاست کو ریاست پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے اور اپنے لئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، دفاعی ادارے جتنے بھی ہیں ان کے پاس اہم ترین فریضہ ہے، ہمیں کوئی اضافی کام نہیں دینا چاہیے نا سوال اٹھانا چاہیے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 9 مئی کو قیادت نے جو کام کیے یا احکامات دیے اس پر عدالت نے کیا فیصلے دیے یا کیا ہونا ہے، ریاست کا اہم کردار ہے لیکن ہم نے کبھی نہیں کہا جب کہ ہم سیاست دان سب چاہتے ہیں اور نہ چاہتے ہوئے بھی کہتے ہیں کہ ریاست کو سیاست سے علیحدہ رہنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا پی ٹی آئی کی قیادت بھی یہ کہتی ہے، اس سیاسی کشمکش میں کسی جماعت کے ساتھ نہیں ہیں، غیر جانبدار ہیں تو اس پر تنقید کریں جب کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ریاست سیاست میں ملوث ہو لیکن اس صورت میں کہ میرے ساتھ کھڑی ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ
کرغزستان سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے کے پی حکومت کا اہم اعلان
پاکستان اور ترکیہ دوملک اور ایک قوم ہیں، ترک وزیر خارجہ
‘پاک ایران تعلقات کے حوالے سے ایرانی صدر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا 
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت ایران کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، مریم نواز
صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا ایرانی صدر کے انتقال پر اظہار افسوس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر