
پاکستان کی خوبرو ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے قومی کرکٹر شعیب ملک سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔
عائشہ عمر نے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی، انہوں نے اس شو میں اپنی نجی زندگی، شعیب ملک کے ساتھ فوٹو شوٹ ، ملکی حالات اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شعیب ملک میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور میرے پرانے دوست بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کے ساتھ فوٹو شوٹ اچھا رہا وہ مجھ سے فوٹو شوٹ میں ٹپس لیتےتھے۔
عائشہ عمر نے کہا کہ میری فلم ریلیز ہونی تھی جو سینسر بورڈ نے روک دی، کراچی میں پریمیئر کے بعد لوگوں نے شکایات کیں۔
اداکارہ نے تمغۂ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات کو ایوارڈ ملنے پر کہا کہ انہیں میرٹ پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ شو کے دوران اداکارہ نے سیاسی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے بلاول کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، شریف فیملی میں شہباز شریف اچھا گاتے ہیں۔
عائشہ عمر نے کہا کہ 80 فیصد لوگوں کا خیال ہے گھبرانے کا وقت ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News