
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اس وقت ’پری زاد‘ ڈرامہ سب سے زیادہ مقبول ہورہا ہے ۔
شائقین کی جانب سے اس ڈرامے کو ہر قسط اور پہلو کے لحاظ سے بہت پسند کیا گیا ہے جس کا اب اختتام ہونے والا ہے جس کے لئے ایک اہم اعلان کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے اس ڈرامے کی آخری قسط کے متعلق ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس ڈرامے کی آخری قسط کو سینیما گھروں کی زینت بنایا جائیگا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس سے قبل انتظامیہ کی جانب سے گلوکار عاطف اسلم کے ڈرامے ’سنگ ماہ‘ کی پہلی قسط کو مداحوں کے لئے سینیما گھروں میں دکھائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
بعدازاں مقبول اور مشہور ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ کی آخری قسط کو مداحوں کے لئے سینیما ہال میں دکھایا جائیگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول ہونے والا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط سینیماگھرو میں دیکھائی گئی تھی جس کے بعد آج 2 سال بعد اس روایت کو ایک بار پھر زندہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل پری زاد کی آخری قسط سے متعلق اعلان ’سنگ ماہ‘ کے گزشتہ روز ہونے والے گرینڈ پریمئر کے دوران کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News