Advertisement

یاسر حسین کا فلم جاوید اقبال کی نمائش روک دیے جانے پر شدید ردعمل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور کامیڈین اداکار یاسر حسین کا فلم جاوید اقبال: ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر کی نمائش روک دیے جانے پر شدید ردعمل سامنے آگیا۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ فلم پر پابندی کی کوئی خاص وجہ سمجھ نہیں آئی۔

انہوں نے لکھا کہ فلم میں بولا گیا سچ ہضم نہیں ہوا یا کسی کو شو پر بُلانا بھول گئے تھے۔

یاسر حسین نے لکھا کہ کیا اس ملک کے سینما میں صرف کرکٹ میچ اور ٹی وی ڈرامے چلیں گے؟ یا پھر فلم میکرز کو بھی کوئی چانس ملے گا۔

اداکار نے لکھا کہ جس ملک میں ڈالر ہی قابو پر نہ آرہا ہو وہاں آرٹ کی کیا دہائی دی جائے، افسوس صد افسوس۔

واضح رہے کہ محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے یاسر حسین اور عائشہ عمر کی فلم جاوید اقبال: ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر کی نمائش روک دی ہے۔

Advertisement

یہ فلم 28 جنوری کو ریلیز کی جانی تھی، فلم کو تمام سنسر بورڈز نے پاس کردیا تھا لیکن فلم کی کہانی پر مختلف شکایات ملنے پر نمائش روکی گئی ہے۔

اس فلم کو دوبارہ دیکھا جائے گا اور فل بورڈ فلم کی ریلیز کا فیصلہ کرے گی۔

 اس فلم کے ڈائریکٹر ابو علیحہ ہیں، دریں اثناء کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود اداکار یاسر حسین اور عائشہ عمر کی آنے والی ہارر تھرلر فلم جاوید اقبال: دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف آے سیریل کلر کے پریمیئر کی رنگا رنگ تقریب کراچی میں منعقد کی گئی تھی۔

جاوید اقبال کے پریمیئر کی تقریب ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی ڈی ایچ اے میں موجود نیو پلیکس سینما میں ہوئی تھی۔

پریمیئر کی تقریب میں فلم کی کاسٹ اور ہدایت کار ابو علیحہ سمیت شوبز شخصیات اور میڈیا سے وابستہ افراد کے علاوہ دیگر اہم سیاسی و سماجی افراد نے بھی شرکت کی تھی۔

رنگا رنگ پریمیئر کے دوران ریڈ کارپٹ بھی سجایا گیا، جہاں اداکاروں نے جلوے بکھیرے جبکہ بعد ازاں شائقین کو بڑی اسکرین پر فلم بھی دکھائی گئی۔

Advertisement

اس فلم کو گزشتہ ماہ دسمبر 2021 کے آغاز میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم گزشتہ ماہ ہالی ووڈ فلموں کی سینماؤں میں نمائش کی وجہ اسے ریلیز نہیں کیا گیا مگر گزشتہ ہفتے یاسر حسین اور فلم کی ٹیم نے اسے 28 جنوری کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
گزشتہ ایک سال سے لاپتہ معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش برآمد
اداکارہ نور بخاری نے مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
Next Article
Exit mobile version