Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ لارادتہ کا اکشے کمار اور سلمان خان سے متعلق اہم انکشاف

Now Reading:

اداکارہ لارادتہ کا اکشے کمار اور سلمان خان سے متعلق اہم انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ لارادتہ نے بھارتی اداکار اکشے کمار، سلمان خان اور سنجے دت سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

لارا دتہ نے ایک ویب شو کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ مجھ سے اکثر میرے ساتھی اداکاروں کی دلچسپ عادتوں کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے جو سالوں سے نہیں بدل سکیں اور ان کے چاہنے والوں کو بھی معلوم نہیں ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اکشے کمار صبح ہونے سے پہلے ہی اٹھ جاتے ہیں اور میرے خیال سے اتنا جلدی تو کوئی بھی نہیں اٹھتا ہوگا۔

انہوں نے اداکار سلمان خان کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ واحد اداکار ہیں جو آدھی رات کو نیند سے جاگ کر بیٹھ جاتے ہیں، انہیں اکثر رات میں فون آتے رہتے ہیں۔

لارادتہ نے سب سے آخر میں اداکار سنجے دت کے بارے میں بتایا کہ وہ بہت شرمیلے ہیں اور وہ لوگوں سے زیادہ میل جول نہیں رکھتے، اتنے بڑے اسٹار کی یہ عادت اب بھی برقرار ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ لارا دتہ نے 2003ء میں اکشے کمار کے ساتھ فلم انداز سے اپنے کیئریئر کی شروعات کی تھی جبکہ 2005ء میں فلم نو انٹری میں سلمان خان کے ساتھ اداکاری کی۔

اداکارہ لارا دتہ کو آخری بار فلم بیل باٹم میں سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر