
دی کشمیر فائلز
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کو انڈسٹری میں مسٹر پرفیکٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
اداکار اپنی ذاتی زندگی کے ساتھ ساتھ اپنے کام میں بھی اصولوں کے پابند نظر آتے ہیں جو کہ کئی بار ان کے کیریئر کی رکاوٹ بھی بن جاتے ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں اداکار عامر خان نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے اصولوں کی وجہ سے انہیں ’ڈر‘ فلم میں کاسٹ نہیں کیا گیا تھا اور پھر وہ کردار اداکار شاہ رخ خان نے ادا کیا تھا۔
اداکار نے اس حوالے سے بتایا کہ عملی زندگی میں ان کا یہ اصول ہے کہ اگر ایک فلم میں ایک سے زیادہ ہیرو موجود ہیں تو سب کو اسکرپٹ ایک وقت میں ایک ساتھ ہی سنائی جائے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ’ڈر‘ فلم میں بھی 2 ہیرو ھے اور وہ چاہتے تھے کے سنی دیول اور باقی تمام کرداروں کو اسکرپٹ ساتھ سنائی جائے ۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ یش چوپڑا کو یہ شرط منظور نہیں تھی اسی لئے انہیں کاسٹ سے باہر کردیا گیا تھا جس کے بعد اداکار شاہ رخ خان کو اس فلم کے لئے کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News