Advertisement
Advertisement
Advertisement

الفا براوو چارلی کے گل شیر کے ساتھ مری میں کیا واقعہ پیش آیا؟

Now Reading:

الفا براوو چارلی کے گل شیر کے ساتھ مری میں کیا واقعہ پیش آیا؟

مشہورِ زمانہ ڈرامہ سیریل  الفا براوو چارلی کے کردار کیپٹن گل شیر نے مری سانحے پر اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ سنا دیا۔

لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید قاسم شاہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے مری میں سیاحوں کے ساتھ برے سلوک پر افسوس کا اظہار کیا۔

سید قاسم شاہ نے  بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اہلخانہ کے ساتھ خیبرپختونخوا کے علاقے کمراٹ جانا ہوا تو وہاں ہماری گاڑی خراب ہو گئی اور ہماری گاڑی کے ساتھ اور بھی گاڑیاں تھیں، جب میں نے دیر کراس کیا تو میری گاڑی خراب ہوگئی اور میری وجہ سے سب گاڑیاں رُک گئیں۔

 انہوں نے بتایا کہ ہمیں دیکھ کر گاؤں کا ایک بچہ ٹرے لے کر ہمارے پاس آیا اور کہا کہ ماں جی نے آپ کے لئے چائے بھجوائی ہے ،مجھے یہ دیکھ کر کافی حیرت ہوئی، اس وقت ہم سب کو چائے کی خاصی طلب ہورہی تھی ۔

سید قاسم کا کہنا تھا کہ ہمیں وہاں مغرب ہوگئی تھی تھوڑی دیر میں ایک بندہ ہمارے پاس چاولوں سے بھری ہوئی ٹرے لے کر آیا اور کہا کہ میری بیوی کھانا پکا رہی تھی، آپ لوگوں کو دیکھا تو میں کھانا لے کر آگیا، میں نے سوچا ہم بعد میں کھالیں گے آپ لوگ مہمان ہیں پہلے آپ کھائیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وہاں کے لوگوں نے ہم سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا، یہ تمام اخلاقیات، روایات کی پاسداری تربیت سے آتی ہے، میں دیر اور وہاں کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

سید قاسم شاہ نے اس ویڈیو میں کہا کہ پاکستان کے لوگ ایسے ہی ہیں لیکن مری میں جو ہوا، وہ لوگ ہم میں سے نہیں۔

خیال رہے کہ مری میں  7 جنوری کی شب برفانی طوفان کے نتیجے میں 23 افراد انتقال کرگئے، اس روز مری میں مقامی ہوٹل والوں کی جانب سے سیاحوں سے برے سلوک اور اوورچارجنگ کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر