پاکستانی ہر دلعزیز سنیئر اداکار شبیر جان کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
گزشتہ شب سنیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی کے نکاح کی تقریب میں شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکاروں نے ڈانس کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہیں۔

ان ویڈیوز میں شبیر جان اور اداکار بہروز سبزواری کی اہلیہ سفینہ بہروز کو رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں شبیر جان بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا پر فلمایا گیا مشہور زمانہ آئٹم نمبر منی بدنام ہوئی پر دلچسپ ڈانس اسٹیپس کر رہے ہیں۔

شبیر جان کی ڈانس ویڈیو کو سوشل میڈیا صافین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصرے بھی جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
