
تُرک اداکار انگین آلتان دوزیتان نے اپنے بیٹے عامر آرس دزیتان کی چھٹی سالگرہ شاندار انداز میں منائی۔
انگین آلتان نے نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بیٹے کی سالگرہ کی چند تصاویر شئیر کی ہیں۔
اداکار کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر میں اِسنو موبائل برتھڈے تھیم کیک دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری تصویر میں انگین آلتان کے ساتھ ان کا بیٹا بھی موجود ہے جسے وہ گود میں لے کر گلے لگائے ہوئے ہیں۔
ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بیٹے کو چھٹی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
دوسری جانب انگین آلتان کی اہلیہ نیسلیشے الکوچلر نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنےبیٹے کی سالگرہ کی تقریب سے چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اُنہوں نےاپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اُنکی اپنے بیٹے کے لئے بے شمار نیک خواہشات ہیں کہ وہ محنتی ہو، ایماندار ہو، کامیاب ہو، اور بہادر بنے، اس کے علاوہ بیٹے کو دعاؤں کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔
واضح رہے کہ انگین آلتان دوزیتان نے مشہور زمانہ تُرک سیریز ارطغرل غازی سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News