بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی فلم پرتھوی راج ریلیز ہونے سے قبل ہی تنازعہ کا شکار ہوگئی۔
فلم پرتھوی راج کی ریلیز سے پہلے ہی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں فلم کے خلاف گوجر برادری نے احتجاجی مظاہرے کیے۔
راجستھان کی گوجر برادری نے فلم سازوں کو خبردار کیا ہے کہ فلم میں راجپوت لفظ حذف کیا جائے ورنہ اس کی نمائش نہیں ہونے دیں گے۔
آل انڈیا ویر گوجر سماج اصلاح کمیٹی کے صدر ہرچند گوجر کا کہنا ہے کہ فلم کا عنوان پریتھوی راج تبدیل کیا جائے اور فلم میں تاریخ سے ہونے والے کھلواڑ سے باز رہا جائے۔
گوجر برادری نے اجمیر میں واقع دیو نارائن مندر کے پاس جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے ڈسٹرکٹ کلکٹر کے دفتر میں شکایت بھی دائر کردی ہے۔
گوجر برادری کا کہنا ہے کہ عظیم حکمران کا تعلق ہماری برادری سے تھا فلم کو ریلیز سے قبل ہمیں دکھایا جائے تاکہ اس میں تاریخی حوالوں کا جائزہ لیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
