گزشتہ دنوں علی انصاری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ صبور علی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
صبور علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
شئیر کی گئی تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریفیں جاری ہیں۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اداکارہ صبور اور علی انصاری کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئی تھیں۔
صبور علی کو کراچی کی حنا آرٹسٹ مہک علی زیدی نے مہندی لگائی تھی اور اداکارہ کی مہندی کے فوٹو شوٹ کو صارفین کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھا۔

مہک نے کہا کہ مہندی لگوانے کے دوران صبور کا فوٹو شوٹ بھی ہوا جبکہ سجل علی نے ایک اچھے میزبان کی طرح ان کا خیال بھی رکھا۔
مہک نے بتایا کہ انہیں ایک سیلون کی جانب سے رابطہ کیا گیا اور اداکارہ کے مہندی لگانے کا کہا لیکن جب ان سے واٹس ایپ پر صبور علی نے رابطہ کیا تو وہ بہت خوش ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ صبور کے لئے سجل علی نے باریک مہندی ڈیزائن کا انتخاب کرنے کو کہا تھا اور انہوں نے ایک اچھی دلہن کی طرح مہندی لگوائی ۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال اداکارہ صوبر علی اور علی انصاری کی بات پکی ہوئی تھی جس کا اعلان انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا تھا۔
بعدازاں سال 2022 کے آغاز میں اداکارہ صبور علی کی اداکار علی انصاری کے ساتھ شادی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
