
بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے پاکستانی مداح کا شکریہ ادا کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بوبی دیول کی ڈائی ہارڈ فین منال فہیم خان نے ان کی تصویر والے کیک کی ایک تصویر شیئر کی اور انہیں ٹیگ کیا۔
Twitter, I require your help. It's Bobby Deol's birthday on 27th Jan & I celebrate it every year. This year, I wish to hear from the man himself so that he knows that a random girl in Pakistan marks her calendar on the 27th of Jan ever year. Also, HAPPY BIRTHDAY @thedeol 🥳👑🎉 pic.twitter.com/1Vo6Vkit3p
— Manal Faheem Khan 🇵🇸 (@ManalFaheemKhan) January 25, 2022
منال فہیم نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کہ 27 جنوری کو بوبی دیول کی سالگرہ ہے جو میں ہر سال مناتی ہوں لیکن اس مرتبہ مجھے آپ سب کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ میں بوبی دیول تک اپنی نیک خواہشات پہنچانا چاہتی ہوں تاکہ انہیں معلوم ہوسکے کہ پاکستان میں ان کی ایک چاہنے والی موجود ہے۔
Bobby Deol, you have no idea how much this means to me. Thank you for replying! Will be celebrating your birthday next year too! https://t.co/ckn5NmPMj1
— Manal Faheem Khan (@ManalFaheemKhan) January 25, 2022
اس پوسٹ پر اداکار بوبی دیول نے منال فہیم کے اس خوبصورت پیغام اور نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ میں آپ کے لئے بھی زندگی میں بہترین کی خواہش رکھتا ہوں۔
اس ٹوئٹ کے جواب میں منال نے کہا کہ آپ کے ایک رپلائی نے مجھے کتنا خوش کیا ہے اس کا اندازہ شاید آپ کو نہ ہوسکے اب آپ کی سالگرہ اگلے برس بھی اسی جوش و خروش سے منائی جائے گی۔
یہ ٹوئٹ اس وقت سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے ان کے ٹوئٹ کو اس وقت 4 سو سے زائد ری ٹوئٹس مل چکے ہیں جبکہ ٹوئٹ پر 2 ہزار سے زائد لائیکس بھی آچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News