Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور نے شادی کرلی؟

Now Reading:

ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور نے شادی کرلی؟

بھارتی اداکار ارجن کپور اور ان کی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے چہ مگوئیاں جاری ہے کہ وہ شادی کرنے والے ہیں۔

اداکار ارجن کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا کی عمر میں 12 سال کے فرق کی وجہ سے ہونے والی تنقید کے بارے میں خاموشی توڑ دی۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں عمر کو دیکھنا اور رشتہ کو سیاق و سباق کے مطابق بنانا ایک احمقانہ سوچ کا عمل ہے۔

ارجن کپور نے کہا کہ سب سے پہلے میں سمجھتا ہوں کہ میڈیا ہی وہ ہے جو لوگوں کے تبصروں سے گزرتا ہے اور یہ وہی لوگ ہیں جو جب مجھ سے ملیں گے تو میرے ساتھ سیلفی لینے کے لئے مر رہے ہوں گے ۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ہم 90 فیصد منفی تبصروں کو دیکھتے بھی نہیں ہیں، اس لئے ٹرولنگ کو اتنی اہمیت نہیں دی جا سکتی کیونکہ یہ سب جعلی ہے۔

Advertisement

اُنہوں نے کہا کہ میں اپنی ذاتی زندگی میں جو کچھ کرتا ہوں وہ میرا اختیار ہے، اس کے علاوہ آپ اس بارے میں پریشان نہیں ہو سکتے کہ کس کی عُمر کتنی ہے، لہٰذا ہمیں بس جینا چاہئیے ۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے سال 1998ء میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی، 19 سال شادی رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017ء میں ہوئی تھی۔

ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائکہ اروڑا نے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ارجن کپور کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے، سوشل میڈیا پر بھی ان کی جوڑی کے کافی چرچے ہیں ،دونوں اداکاروں کی جانب سے کئی بار کہا گیا ہے کہ وہ بہت جلد شادی کرلیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر