
پاکستان کی نامور اداکارہ صائمہ نور نے کامیاب شادی کا راز مداحوں کو بتادیا۔
صائمہ نور نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ان کے چاہنے والوں نے ان سے مختلف سوالات کیے۔
اداکارہ نے کہا کہ جو ملے اس پر رب کا شکر ادا کرنا، زیادہ اچھا کھانے، پہننے کا ہرگز نہ سوچنا اور جو مل گیا اس پر راضی ہوجانا کامیاب شادی کا راز ہے۔
ایک مداح نے سوال کیا کہ کیا انہیں کبھی اولاد کی کمی محسوس ہوئی؟ کیا شادی کے رشتے میں اولاد ہونا بہت ضروری ہے؟
انہوں نے جواب میں کہا کہ اولاد کی کمی مجھے کیوں محسوس ہوگی، الحمداللہ ، اللہ پاک میری بیٹی ملیحہ کو لمبی زندگی دے، آمین۔
معروف شخصیات کا عام لوگوں سے دوستی کے حوالے سے سوال پر صائمہ نور نے کہا کہ معروف شخصیات بھی عام لوگ ہی ہوتے ہیں، بس کچھ لوگ پیسہ آجانے پر اللہ کا شکر ادا کرنے کے بجائے اپنے آپ کو ہی بڑا سمجھنے لگتے ہیں۔
اداکارہ نے یہ کہا کہ ہم سب ایک ہی مٹی سے بنے ہیں اور ایک ہی مٹی میں جانا ہے تو پھر غرور کیسا؟
واضح رہے کہ صائمہ نور نے ڈائریکٹر سید نور سے 2005ء میں شادی کی تھی لیکن انہوں نے 2007ء میں ایک پریس کانفرس میں اپنی شادی کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News