Advertisement
Advertisement
Advertisement

کپل شرما نے اپنے کیریئر کا آغاز کیسے کیا؟ اداکار نے بتادیا

Now Reading:

کپل شرما نے اپنے کیریئر کا آغاز کیسے کیا؟ اداکار نے بتادیا

معروف بھارتی کامیڈین و اداکار کپل شرما نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں بتادیا۔

کپل شرما نے بتایا کہ اگر وہ ان دنوں کے بارے میں لوگوں کو بتائیں کہ انہوں نے ممبئی میں دن کیسے  گزارے تھے تو وہ ہنسیں گے۔

اداکار نے بتایا کہ میں نے پہلے بی ایس ایف کے لئے کوشش کی اور پھر آرمی میں گیا کیونکہ میرے والد اور چچا پولیس فورس کا حصہ رہے تھے لیکن والد صاحب کافی موسیقاروں کو جانتے تھے تو انہوں نے ہی مجھے ان سے ملوایا اور وہ چاہتے تھے کہ میں کچھ بڑا کام کروں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے جب میں پہلی بار اپنے دوستوں کے ساتھ ممبئی آیا تو ہم لوگ جوہو کے علاقے میں گھومتے رہے اور ڈائریکٹرز کو دیکھتے رہے۔

Advertisement

کپل شرما کا کہنا تھا کہ اس وقت سے اب تک چیزیں کافی تبدیل ہوئی ہیں، اس ممبئی نے میرے جیسے اسکوٹر والوں کو لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے لئے اسٹیج پر کھڑا ہونے کا موقع دیا۔

واضح رہے کہ کپل شرما جلد ہی اپنے پہلے نیٹ فلیکس اسٹینڈ اپ اسپشل، کپل شرما، آئی ایم ناٹ ڈن یٹ میں نظر آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر