ثروت گیلانی کی شوہر کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر مقبول
پاکستان کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی کی اپنے شوہر اداکار و ڈاکٹر فہد مرزا کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ثروت گیلانی نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے شوہر کے ہمراہ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔
اس تصویر کو دونوں اداکاروں کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل ثروت گیلانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ اورنج اور ہرے رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔
گزشتہ دنوں ثروت گیلانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔
انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصویر میں ثروت گیلانی غیر مناسب لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔
تصویر وائرل ہوتے ہی اداکارہ شدید تنقید کی زد میں آگئی تھیں اور مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے جارہے تھے۔
واضح رہے کہ اداکارہ ثروت گیلانی انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیو ز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News