
ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی شادی کے بعد طبیعت ناساز ہو گئی۔
کنول آفتاب نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ اُن کی اور اُن کے شوہر ذوالقرنین سکندر کی طبیعت ناساز ہے، ہم اپنے تمام چاہنے والوں کی دُعاؤں کے منتظر ہیں۔
کنول آفتاب نے کہا کہ ہماری جلد صحتیابی کے لئے بہت ساری دُعائیں کریں۔
خیال رہے کہ ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کا گزشتہ سال اپریل کے آغاز میں دھوم دھام سے نکاح ہوا تھا جبکہ حال ہی میں کنول آفتاب کی رخصتی ہوئی ہے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔
دوسری جانب ذوالقرنین سکندر نے 2018 میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر تھوڑے ہی عرصے میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت مقبول ہو گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News