
پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر نے خود پر بننے والی دلچسپ میم سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
فلک شبیر نے اپنی اسٹا اسٹوری پر ایک میم شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ خان کی تصویر کے اوپر سارافلک لکھا ہوا ہے جبکہ فلک شبیر کی تصویر کے اوپر آدھا فلک لکھا ہے۔
اس میم کو سوشل میڈیا پر خوب وائرل اور پسند کیا جا رہا ہے۔
اس میم سے قبل بھی فلک شبیر کی جانب سے سارہ خان کو روزانہ پھول دیئے جانے پر بھی کئی بار میمز بن چکی ہیں جبکہ اب سوشل میڈیا پر فلک شبیر سے متعلق نئی میم وائرل ہے جس میں فلک شبیر کو سارہ خان کے بغیر ’آدھا‘ قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی توجہ حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News