 
                                                      بچہ لوگ گیم شو
پاکستان کے نامور اداکار احمد علی بٹ کی میزبانی میں ’’بول انٹرٹینمنٹ‘‘ پر نشر ہونے والے پروگرام ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ کی پہلی قسط نے تہلکہ مچادیا۔
پاکستان کے نمبر ون چینل ’’بول انٹرٹینمنٹ‘‘ نے صارفین کے لیے سپر ہٹ پروگرام دینے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار بچوں کے لیے اپنے پہلے شو کا آغاز کردیا ہے۔
اداکار وکامیڈین احمد علی بٹ کی میزبانی میں شروع ہونے والا پروگرام ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ آج شام 5 بجے بول انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوا جس نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے بچوں کی توجہ حاصل کرلی۔
خیال رہے یہ پہلی بار نہیں جب ’’بول انٹرٹینمنٹ‘‘ کی جانب سے منفرد پروگرام کا آغاز کیا گیا ہو، بول انٹرٹینمنٹ کی جانب سے اس سے قبل بھی درجنوں ایسے پروگرام نشر کیے گئے ہیں جو عوام میں بے حد مقبول ہیں اور وہ آج بھی ان پروگرامز میں شرکت کی خواہش رکھتے ہیں۔
تاہم ملکی تاریخ میں بچوں کے لیے شروع ہونے والے پہلے گیم شو ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ کی پہلی قسط نے تہلکہ مچادیا اور پروگرام میں میزبان احمد علی بٹ کے ساتھ بچوں کو خوب ہلہ گلہ اور موج مستی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ لانچ ہوتے ہی اس پروگرام کے حوالے سے عوام کے ذہنوں میں موجود تمام سوالات کے جوابات بھی مل گئے اور انہوں نے نہ صرف اس پروگرام کو براہ راست دیکھا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی احمد علی بٹ کی میزبانی میں شروع ہونے والے پروگرام کو خوب سراہا گیا۔
اداکار احمد علی بٹ کسی تعارف کے محتاج نہیں اور ان کا شمار پاکستان کے ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے چھوٹی اور بڑی اسکرین کے علاوہ موسیقی کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا جب کہ پروگرام کی میزبانی میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں۔
ویسے تو احمد علی بٹ کا شمار ملک کے نامور مزاحیہ اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے لیکن وہ سنجیدہ کردار بھی بخوبی نبھاتے ہیں جب کہ وہ ’ جوانی پھر نہیں آنی‘ اور ’جوانی پھر نہی آنی ٹو‘ جیسی ہٹ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔
واضح رہے اداکار احمد علی بٹ کی میزبانی میں ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ ہر ہفتے کو شام 5 بجے صرف بول انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 