
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے بیٹی ویمیکا کی سالگرہ کے موقع نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے۔
بھارتی کرکٹر وردھمن ساہا کی اہلیہ اور اپنی دوست رومی مترا کی سالگرہ کی مبارکباد کی پوسٹ کو انوشکا شرما نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔
اس پوسٹ میں ویمیکا کو ساہا اور مترا کی بیٹی انوی ساہا کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انوشکا نے اس تصویر کو شکریہ کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
واضح رہے کہ کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی بیٹی ویمیکا آج ایک برس کی ہوگئیں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ جاری کی تھی جس میں ان کی نئی فلم کا ٹریلر دیکھا گیا تھا۔
اداکارہ انوشکا شرما کی نئی فلم کا نام چکڑا ایکسپریس ہے جو کہ خواتین کے کرکٹ کریئر کی ایک بہترین اور سچی کہانی ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اپنی نئی فلم کے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ یہ پراجیکٹ ان کے لئے بہت خاص ہے کیونکہ اس فلم کی کہانی ایک بہت بڑی قربانیوں پر مبنی ہے۔
یہ کہانی بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابقہ کپتان جھولن گوسوامی کی زندگی پر مبنی ہے جنہون نے اس وقت ملک کے لئے کھیلنے کا سوچا جس وقت عورتوں کے لئے اسپورٹس کے شعبے میں کوئی خاص سہولیات موجود نہیں تھیں۔
اداکارہ نے کرکٹر جھولن کو انڈسٹری میں درپیش مسائل کے بارے میں بھی بات کی اور بتایا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود بھی وہ اپنے ملک کو سربلند کرنے کے لئے پرعزم تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک عورت کے نظریئے سے دیکھا جائے تو میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں جھولن کی زندگی کو کرکٹ کے شائقین تک پہنچانے کی ایک کڑی بنی ہوں۔
انوشکا کا کہنا تھا کہ جھولن گوسوامی کی کہانی واقعی کرکٹ کی دنیا کی بہترین کہانی ہے اور ایک بہترین جذبہ ہے ۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے 3 سال بعد فلموں میں واپسی کا ارادہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News