Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ کاجول بھی بالی ووڈ کورونا کلب میں شامل

Now Reading:

اداکارہ کاجول بھی بالی ووڈ کورونا کلب میں شامل

بالی ووڈ اداکارہ کاجول بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

بھارت میں کئی روز سے روزانہ اوسطاً 2 لاکھ سے زائد افراد کورونا کی وبا کا شکار ہورہے ہیں۔

کورونا کا شکار ہونے والے ان افراد میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیے: کورونا کا شکار لتا منگیشکر کو دعاؤں کی ضرورت

بالی ووڈ کے کئی نامی گرامی ستارے بھی گزشتہ 2 برس کے دوران اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

Advertisement

بالی ووڈ کے کورونا کلب میں اب اداکارہ کاجول بھی شامل ہوگئی ہیں۔

کاجول نے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق سوشل میڈیا کے ذریعے کی ہے۔

اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ میں کاجول نے اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اپنی بیٹی نیاسا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کاجول کا کہا ہے کہ وہ اسے بہت یاد کر رہی ہیں۔

تصویر کے ساتھ کاجول نے لکھا ہے کہ وہ بھی کورونا مثبت ہوگئی ہیں۔ وہ نہیں چاہتیں کہ کوئی ’روڈلف‘ کی طرح ان کی لال ہوتی ناک دیکھے۔ اس لیے آئیے چہروں پر مسکراہٹ سجائے رکھیں۔

واضح رہے کہ کاجول کی آخری فلم جنوری 2021 میں ریلیز ہوئی تھی، کورونا وبا کے باعث یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔

Advertisement

2 ماہ قبل کاجول کی بہن تنیشا مکھرجی بھی کورونا پازیٹیو ہو گئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
رجب بٹ کے مرد دوستوں سے ’غیرمناسب روابط‘ کا الزام، ثبوت پیش کرنے کی دھمکی
ایشیا کپ؛ اگر شعیب ملک ٹیم میں ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا، اہلیہ ثنا جاوید
ایشیا کپ فائنل: تابش ہاشمی کا پاک بھارت میچ پر دلچسپ تبصرہ وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر